چار ماہ میں زراعت پر 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Corporate Forming, Mohsin Naqvi, agriculture sector, City42
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خانیوال، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خانیوال میں گرین پاکستان انیشئیٹو  کے فلیگ شپ پروجیکٹ خانیوال ماڈل ایگریکلچرل فارم  کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  زرعی ترقی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ پر کاشت کاری کریں گے۔

آئندہ چار ماہ میں زراعت پر 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پرسیسنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، 

محسن نقوی نے بتایا کہ لائیواسٹاک فری زون کی ورکنگ مکمل کرلی،پالیسی کا اعلان جلد ہوگا۔

  کسانوں کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ مارکیٹ بنائی جائے گی۔