چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔کسی کی مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں سرینڈر کر دیا۔جسٹس یحیحٰی آفریدی نے ریمارکس دیے کہمقدمہ میں تو التواء کی درخواست بھی آئی ہے۔ کیا عمران خان تفتیش کیلئے مطلوب ہیں؟ وکیل بلوچستان حکومت نے کاہ کہ آئندہ سماعت تک چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش ہونے کا پابند بنایا جائے۔جسٹس یحیٰی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل ہی چیلنج ہے تو شامل تفتیش ہونے کا کیسے کہیں؟ 

عدالت نے نو اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے بلوچستان حکومت کی چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دینے کی استدعا مسترد کر دی۔اس سے قبل آئی جی بلوچستان نےتحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر