ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن کورونا سے جلد صحت یاب ہوں گے، صدر جوبائیڈن چند روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں عوامی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
I wish H.E. President Biden speedy and complete recovery from corona.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 24, 2022
امریکہ کے معمر ترین صدر محدود سطح پر سرکاری کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی سیکرٹری کیرین جین پیئر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کورونا ویکسین دی گئی ہے اور پیکس لووڈ کورس بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاوس سٹاف سے فون کے ذریعے رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایوان صدر میں ہی قیام رکھیں گے۔