ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ میں بھی تبدیلی آگئی, میچ کال آف کردیا

پاکستان کرکٹ میں بھی تبدیلی آگئی, میچ کال آف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کرکٹ میں بھی تبدیلی آگئی ، پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ میچ شیڈول سے ایک روز قبل ہی کال آف کردیا گیا۔

  تفصیلات کےمطابق  پاکستان کرکٹ بورڈکےزیراہتمام انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ مذاق بن گئی ،پی سی بی میچ آفیشلز نے میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل ہی کال آف کردیا، چناب کالج گراؤنڈ جھنگ میں جھنگ اور لاہور نارتھ زون بلیوز کا میچ آج شروع ہونا تھا تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران ہونے والی بارش کے بعد گراؤنڈ سٹاف گراؤنڈ خشک نہ کرسکا ، گراؤنڈ سٹاف کے بروقت نہ پہنچنے پر گراؤنڈ کو خشک نہ کیا جاسکا۔

میچ سے ایک روز قبل ہی دونوں ٹیموں کو میچ کال آف ہونے کا بتادیا گیا، پی سی بی ذرائع  کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ سٹاف نے ایک روز قبل میچ نہ ہونے کی بورڈ حکام کو اطلاع کردی تھی ،میچ ہونے کے امکانات مخدوش ہونے کی بنا پر میچ کال آف کیا گیا،ادھرسہولیات کے بغیرمیچ شیڈول کرنے پر کرکٹ حلقے حیران ہیں۔