سٹی 42: الیکشن کمیشن نےرہنمامسلم لیگ(ن)مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی مریم نواز کو ضابطہ اخلاق پرعمل پیراہونے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز کوتحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ حامد رضا کے درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مریم نواز کو ضابطہ اخلاق پر عمل پیراہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مریم نوازکو گوجرانوالہ ڈویژن میں انتخابی جلسے سے خطاب نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو حلقے کا دورہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سے 48گھنٹے قبل کسی بھی جلسے یا کنونشن کی اجازت نہیں ہے