ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین آپریشن متاثر، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

 ٹرین آپریشن متاثر، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن معمول پر نہ آ سکا، لاہور آنے اور لاہور سے کراچی جا نیوالی ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں حسب معمول تاخیر کا شکار رہیں،ریلوے انکوائری کے مطابق شاہ حسین تین گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس دو دو گھنٹے، تیزگام ایک گھنٹہ پچاس منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ، علامہ اقبال ایک ایک گھنٹہ بیس منٹ، فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ دس منٹ، گرین لائن، قراقرم، خیبر میل ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی جناح ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ایڈجسٹ کیا جائے گاجبکہ شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانگی شیڈول کی گئی۔