ڈی جی ایف آئی اے کی لاہور آمد، چینی سکینڈل سمیت اہم کیسزپربریفنگ

ڈی جی ایف آئی اے کی لاہور آمد، چینی سکینڈل سمیت اہم کیسزپربریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کاایف آئی اے لاہورآفس کادورہ , چینی سکینڈل سمیت اہم کیسزپربریفنگ,ڈی جی ایف آئی اے  کی اجلاس میں کیسز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  تفصیلات کےمطابق  ڈی جی ایف آئی اےکوایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ابو بکر خدا بخش اور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر محمد رضوان اور ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے چینی سٹہ مافیا ، براڈشیٹ تحقیقات ،پٹرولیم مقدمات اور آئندہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر غور آنے والے مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی جی ایف آئی اےنےایف آئی اےافسران کوتما م ہائی پروفائل کیسز ،مالیاتی سکیمز میرٹ اور بغیر کسی دباؤ کو خاطر میں لائے مکمل کرنے کی ہدایت  جاری کی ۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ایف آئی کی مالیاتی جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں استعداد کار کو مزید بہتر  بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تربیتی پروگرام ،تمام تفتیشی افسران کو ذاتی لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر اور تمام مالیاتی اور سرکاری اداروں سے مطلوب ریکارڈ کی فی الفور دستیابی کا پروگرام جلد شروع کرنے کا حکم دیا  ہے۔