ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Rain
کیپشن: Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد/کومل اسلم) شہرمیں سورج اپنے تیور دکھانے لگا، کبھی سورج کی تمازت تو کبھی بادلوں کی اٹکھیلیاں جاری، شدید گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

آج دن کے آغاز میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں جوں جوں سورج نے مکھڑا دکھایا توموسم خشک اور گرم ہو گیا جس سے حبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا،  شہریوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے ہیں، اس وقت شہر میں درجہ حرارت 34 ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے، شہر میں ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے،بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔

دوسری جانب آلودگی سے متاثرہ شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا، گزشتہ روز  کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ریکارڈ کیا گیا،  ایف سی کالج سے ملحقہ علاقے میں 148، مراتب علی روڈ پر 136 اور ایمپریس روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 110 رہا۔

ماڈل ٹاؤن 96، ڈیفنس فیز 8 میں 80، قذافی اسٹیڈیم 59 جبکہ عسکری ٹین میں 53 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer