ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دے دیا

 خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دے دیا
کیپشن: Baby Born In Ambulance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رائیونڈ مانگاروڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولنس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

اس سے پہلے آپ نے یہ توسنا ہوگا کہ اسپتال کے باہر گیٹ پر یا رکشے میں بچہ پیدا ہوگیا مگر اس دفعہ یہ واقعہ ہوا ہے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس میں۔ مذکورہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر سوشل سکیورٹی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، ہسپتال منتقلی کے دوران خاتون کی ریسکیو 1122میں ڈیلیوری ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے ماں اور بچے کو باحفاظت ہسپتال منتقل کردیا۔ جس سے عید کے موقع پر بچے کے خاندان کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور فیملی نے ریسکیو 1122 کے اسٹاف اور سربراہ کا بہترین دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer