ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلو قیمت نے سنچری عبور کر لی

چینی کی قیمت
کیپشن: Sugar price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے اور وعدے زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکے، تھوک مارکیٹ میں چینی ایک سو ایک پر ناٹ آؤٹ ہے، تھوک مارکیٹس میں پندرہ روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک اضافہ ہوگیا جبکہ پرچون مارکیٹس میں چینی کی فروخت 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

ایک طرف حکومتی وعدے اور دعوے جبکہ دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے،چینی کی قیمتوں کو کم کرنے اور مستحکم رکھنےکے حکومتی وعدے اور دعوے زبانی خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔تھوک مارکیٹ میں چینی 101 روپے میں فروخت ہونےلگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 105 سے 110 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ 
سینئر تاجر رہنما اورشوگر ڈیلر اصغر بٹ کہتےہیں ملز مالکان کا گٹھ جوڑ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بن رہاہے۔ پرچون فروش کہتےہیں ایک سو ایک روپے کی تھوک میں خرید کر فریٹ چارچز کے بعد ایک سو دس روپے میں فروخت کرناپڑتی ہے۔ انتیس جون کو تھوک مارکیٹ میں چینی 94 روپے 50 پیسے میں فی کلو فروخت ہورہی تھی 15 جولائی کو ریٹ بڑھ 98 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا۔

عید کے بعد مارکیٹ کھلنے پر چینی 98 روپے سے بڑھ کر 101 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی 50 کلو کی بوری 5 ہزار 30 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئےحکومت کو زبانی دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔