ڈیلٹا ویرئینٹ : بارہ تا  17 سالہ بچوں میں موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری

 ڈیلٹا ویرئینٹ : بارہ تا  17 سالہ بچوں میں موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یورپی یونین کے ادویات کے ریگولیٹر نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو موڈرنا کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری  دیدی۔

 رپورٹس کے مطابق  ای ایم اے کی موڈرنا ویکسین منظوری کا مقصد یورپیین بلاک میں نوعمر بچوں کے لیے دوسری ویکسین کے استعمال کی راہ ہموار کرنا ہے۔یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے)  کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  سپائک ویکس نامی ویکسین کا نوعمروں میں استعمال ایسا ہی ہوگا جیسا 18 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہوتا ہے اور ویکسین ویسی ہی اینٹی باڈیز تخلیق کرتی ہے ۔ ویکسین لگنے کے بعد کے سائیڈ ایفیکٹس ویسے ہی ہیں جیسے بڑی عمر کے افراد میں نظر آئے ہیں۔اور قوت مدافعت میں بہتری بھی ویسی ہی ہے جیسے کہ 18 سے 25 سال کی عمر کے افراد میں دیکھی گئی ہے۔کورونا وائرس اور انتہائی متعدی ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف آبادی کی بڑی تعداد کو محفوظ بنانے کے لیے بچوں کو ویکسین لگوانا اہم سمجھا جاتا ہے۔موڈرنا نے مئی میں کہا تھا کہ اس کی ویکسین نوعمروں میں بھی محفوظ اور موثر ثابت ہوئی ہے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor