سفیر کی بیٹی کے قتل میں مزید گرفتاریاں، اہم انکشافات

 سفیر کی بیٹی کے قتل میں مزید گرفتاریاں، اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سفارت کار کی بیٹی کے قتل کے مقدمے  میں اہم پیشرفت۔ ملزم کا خانساماں اور چوکیدار  بھی گرفتار۔ آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی ٹیم کو ملزم کا ریکارڈ امریکا اور انگلینڈ  سے بھی حاصل کرنے کی ہدایت کردی

رپورٹ کے مطابق نور کے قتل کے الزام میں پولیس نے معروف بزنس مین ذاکر جعفر کے بیٹے ظاہر جعفر کو گرفتار کرکےعدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا جو پیر کو ختم ہو رہا ہے۔ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو دہری شہریت رکھنے والے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش  بھی کی ہے۔ پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم  کا کہنا ہے کہ مقتولہ نور مقدم ملزم ظاہر جعفر کے گھر کتنا عرصہ رہی  اس حوالے سے معلومات کے لئے  موبائل فون کی لوکیشن اور سی ڈی ار کے لئے سی ائی اے معاونت طلب کرلی  ہے۔تفتیشی ٹیم نے بیانات کے لئے ملزم کے والدین کو بھی طلب کرلیا اس حوالے سے سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔ دوسری طرف  سابق سفیر پاکستان شوکت مقدم نے حکومت سے بیٹی کے قتل کے مقدمے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاقاتل کوئی پاگل نہیں ہے، وہ ایک کمپنی کا ڈائریکٹر رہا، بعض حلقے جان بوجھ کر اسے پاگل یا نفسیاتی مریض بتا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک صاف کیس ہے اور قاتل سامنے کھڑا ہے، جب قتل کیا گیا تو قاتل کو چوکیدار نے بھی دیکھا۔