( ریحان گل ) پراپرٹی سےمتعلقہ معاملات کی سہولت دینے کے لیے ون ونڈو آپریشنز کی توسیع کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں دائرہ کار تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنزتک پھیلایا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے محکمہ بلدیات پنجاب نے نقشہ جات کی منظوری، کنورژن اور نجی ہاؤسنگ سکیموں سمیت دیگر اہم معاملات کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پنجاب کی تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں ہر ضلع میں خدمت مرکز قائم کیا جائے گا، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کے معاملات کے لیے باقاعدہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔ صارفین مذکورہ سہولیات کے لیے ایک ہی جگہ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، مقررہ وقت میں ان کی درخواستوں پر عمل کیا جائے گا۔