این ٹی ڈی سی کا ملازمین کو عیدالضحی پر بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

این ٹی ڈی سی کا ملازمین کو عیدالضحی پر بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ٹی ڈی سی کا ملازمین کو عیدالضحی پر بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی ملازمین کو عیدالاضحی پر بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا۔

ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس ملے گی۔ افسران کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ ہوا۔ بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین بونس کے اہل نہیں۔  دوسری جانب پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

 

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کورونا کے پیش نظر صرف عید کے دنوں میں ہی قربانی کی کھالیں اکٹھی کی جا سکیں گی۔ کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔   ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 40 سے  زائد کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے۔

اگر کالعدم  تنظیموں کے کارکن اور عہدیداران قربانی کی کھالیں اکٹھی کریں  تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کالعدم  تنظیموں کی فہرستیں بھی ارسال کر دیں۔ کالعدم تنظیموں کے عہدیداران یا ممبران قربانی کی کھالیں جمع کریں تو ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے، ڈی سیز کو ہدایت کر دی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer