شادی ہالز ،ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشخبری

شادی ہالز ،ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شادی ہالز ،ریسٹورنٹ مالکان اپنے کاروبار بند ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ،ایسے وقت میں ان کیلئے خوشخبری آگئی ،صوبائی حکومت نے ان کاروبار کھولنے کا اشارہ دے دیا ہے۔صوبائی وزیر صعنت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کو عید کے بعد کھول دیا جائے۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کی گنجائش کو 50 فیصد تک کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگز کی ہیں جس میں ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ان کی بندش کا معاملہ این سی او سی میں دوبارہ اٹھائیں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہائی رسک ایریاز کی انڈسٹری بند ہے، انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم نے اس انڈسٹری کو مشاورت کے بعد بند کیا تھا۔ تمام معاملات کو این سی او سی میں ڈسکس کیا جاتا ہے جبکہ طبی اور معاشی ماہرین سے بھی رائے لی جاتی ہے۔ عیدالفطر کے دوسرے دن ہم ریسٹورنٹ کھولنا چاہتے تھے لیکن دوسرے صوبوں نے اعتراض کیا تھا۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5756 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 270012 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2100، سندھ میں 2096 اور خیبر پختونخوا میں 1169 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے مارچ کے مہینے کے شروع میں لاک ڈائون کیا گیا تھا۔متعدد ادارے،شعبہ جات کھول دئیے گئے،تعلیمی ادارے، شادی ہالز ،بیوٹی سیلونز اور دیگر شعبے ابھی بھی بند ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer