الیکشن کے روز ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی مشقیں

 الیکشن کے روز ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:الیکشن کے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مشقیں حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات فورس ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کرے گی۔

ایس پی اینٹی رائٹ فورس ندیم کھوکھر کا کہنا ہےکہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انکی نگرانی میں روزانہ مشقیں جاری ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس کو بغیر اسلحہ کے شرپسند ٹولی سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

 جدید ہیلمٹ، جیکٹ اور مضبوط ڈھال سے لیس اینٹی رائٹ فورس کو حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات کیا جائیگا جو ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کرے گی۔ ایس پی اینٹی رائٹ کا مزید کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں اینٹی رائٹ فورس کے پاس آنسوگیس شیل موجود ہوں گے۔