نگران صوبائی وزراء کی نواز شریف کے حوالے سے پریس کانفرنس

نگران صوبائی وزراء کی نواز شریف کے حوالے سے پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: نگران صوبائی وزراء کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہیں کہ میاں نوازشریف کی طبعیت اب بہتر ہے، جبکہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نگران وزیرداخلہ شوکت جاوید کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق میاں نواز شریف صحتمند ہیں اور ان کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ مکمل صحتیاب ہیں نواز شریف ہسپتال منتقلی کا فیصلہ ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

شوکت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے کمرے میں ائیر کنڈیشن کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ انہیں گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اے سی رکھنے کی اجازت مل گئی

نگران وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جیل قوانین کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا ہر پولنگ اسٹیشن پر چار فوجی ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوجیوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ نگران وزراء کا کہنا تھا کہ شفیق آباد میں نامعلوم افراد شناختی کارڈ پھینک کر فرار ہو گئے اس حوالےسے تحقیقات کروا رہے ہیں ۔