لاہور کے44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اورپولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری

لاہور کے44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اورپولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اورپولنگ سامان کی ترسیل،55لاکھ91 ہزار 300 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق انتخابی سامان کی وصولی کیلئے پریذائیڈنگ افسران سیشن عدالت پہنچے تو عدالت کےباہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انتخابی سامان فوج کی زیرنگرانی پولنگ سٹیشنز پہنچایا جائے گا۔  لاہور کے44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اورپولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔55لاکھ91 ہزار 300 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ بیلٹ باکس،انمٹ سیاہی، بیلٹ پیپرز،سٹیشنری کا سامان بھی شامل ہے۔انتخابی سامان کی ترسیل کے پیش نظرایم اے اوکالج سےسیشن کورٹ تک سڑک بند کر دی گئی جس سے شہریوں کوپریشانی ہوئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد  

 دوسری جانب خواتین پریذائیڈنگ اورپولنگ افسران کوسامان اٹھانےمیں دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ سامان اٹھانے کیلئے اضافی عملہ ملنا چاہیےتھا۔ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ایس ایس پی آپریشنز کیساتھ سیشن کورٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نےتمام سکیورٹی اورپولنگ کے سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی 

 ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس پولنگ اسٹیشن پر چوکس رہے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ڈی آراوعابد حسین قریشی نےبھی ریٹرننگ افسران کےدفاترکا دورہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں 3ہزار 887 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گیے ہیں۔ مردوں کیلئے 1ہزار 230جب کہ خواتین کیلئے1 ہزار261 ہیں،اسی طرح مشترکہ 1ہزار496ہیں۔دوران الیکشن لاہور میں 40 ہزار سے زائد عملہ پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی دے گا۔