(ناصرعلی) کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شفقت علی اور ارشاد بٹ جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق دوہرے قتل کی یہ لرزہ خیزواردات کاہنہ میں پیش آئی ہے جہاں کار سوار نامعلوم افراد نےگھر کے قریب سیر کرتے دو افراد شفقت اور ارشاد بٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔