ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے

شہری مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور کے علاقے سگیاں میں مجاہد سکواڈ کی جانب سے لگائے گئے ناکے میں مشکوک گاڑی کی چیکنگ پر مردہ بھینس برآمد ہوئی۔ 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم گاڑی میں مردہ بھینس کو لاہور سپلائی کیلئے لا رہا تھا۔ ملزم عمران قانونی کارروائی کیلئے چوکی سگیاں کے حوالے کردیا گیا۔ 

زوہیب رانجھا قائم مقام ایس پی مجاہد کا کہنا ہے کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔ ناکہ جات پر سپر وائزری آفیسرز کی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی کا عمل جاری ہے۔