آزاد نہڑیو : عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے پیش نظر سندھ سرکار نے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی۔
سندھ حکومت نے 8 فروری کو میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر میڈیکل کئمپس لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے تمام افسران کو خط ارسال کردیا۔ کسی بھی نا خوشگوار وقع سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی، ساتھ ہی ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائے رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ میڈیکل کئپس پر پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویا کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ کسی بھی زخمی کو فوری طور پر اسپتال تک پہنچانے، اور تمام اسپتالوں میں میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رینے کی ہدایت کردی گئی۔