کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی، پاکستانی مرد سے شادی نہیں کروں گی :اداکارہ سعیدہ امتیاز 

  کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی، پاکستانی مرد سے شادی نہیں کروں گی :اداکارہ سعیدہ امتیاز 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شادی کے بارے میں لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔ اُنہوں نے لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔

 اداکارہ نے مزید لکھا کہ جیسے یہاں کے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2 سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔

   اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا ہے، اس لیے کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کا  شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی خبر پر ردِعمل ہے۔

 واضح رہے کہ پچھلے تین دن سے شعیب ملک کی سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا موضوع پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 مختلف مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین اس چونکا دینے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔