ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایدھی فاؤنڈیشن نے 8 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی

Lahore, unidentified dead bodies found, City42, Edhi Foundation, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور شہر لاہور کے مختلف مقامات سے ملنے والی 8 نامعلوم لاشوں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے امانتا تدفین کر دی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں سے 8 لاوارث لاشیں ملی ہیں جن میں تھانہ ساندہ 1 ،تھانہ رنگ محل 1، تھانہ سول لائن 1 ،تھانہ گڑھی شاہو 1، تھانہ گارڈن ٹاؤن 1،  ڈیفینس سی 1، اور  تھانہ شیرا کوٹ سے ملنے والی 2 لاشیں شامل ہیں۔ 

ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کی غسل  اورکفن کے بعد سگیاں اور میانی صاحب قبرستان میں امانتا تدفین کر دی۔