امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کر دینے والے ریٹرننگ آفیسر کی چھٹی، عہدہ سے معطل کرنے کا حکم

امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کر دینے والے ریٹرننگ آفیسر کی چھٹی، عہدہ سے معطل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسمعیل خان میں امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کر دینے کی غیر قانونی حرکت میں ملوث ریٹرننگ آفیسر طارق محمود کو عہدہ سے ہٹا دیا ۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ این اے 44 ڈیرہ اسمعیل خان کے ریٹنرنگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا  اور ایک امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کر دیا۔ 


الیکشن کمیشن نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق محمود کو ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری سے برخواست کر دیا اور اس کی جگہ سید گلفام عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ڈیرہ اسمٰعیل خان کو این اے 44 میں ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق محود کو اس کے عہدہ سے بھی  معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔  الیکشن کمیشن نے امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کر دینے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری  کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انکوائری کمیٹی  کو چھ روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم  دیا گیا ہے۔