(ویب دیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد عوام کی خدمت کے لیے کمر کس لی ۔
وزیر اعلی پنجاب نے کلمہ چوک ریماڈلنگ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔24 گھنٹوں کے اندر لبرٹی سے کلمہ چوک تک دو لین فنکشنل کرنے کے ہدایت کر دی جس کے بعد رات کے وقت بھی کلمہ چوک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 15 مئی کی بجائے 15 فروری کر دی۔