ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کا دورہ

CM Punjab, Mohsin Naqvi
کیپشن: CM Punjab, Mohsin Naqvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے گلبرگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے گلبرگ میں واقع نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں اور ملحقہ شاہراہوں کا جائزہ لیا ۔حسن جاوید بھٹی نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر پٹرولنگ ٹیموں کو رہائش گاہ کے اطراف مؤثر گشت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔