(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے استفسار کیا کہ ‘بتائیں آپ لوگوں نے اس ویک اینڈ پر کیا کیا؟۔ جواب میں
اداکارہ کے مداحوں نے سوناکشی سہنا کو اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی بے شمار سوالات کے انبار بھی کرڈالے جن کا سوناکشی نے جواب بھی دیا لیکن شادی سے متعلق سوال پوچھنے پر ایسا جواب دیا کہ پرستار دنگ رہ گئے۔
ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ ہر کوئی شادی کررہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے حیران کن طور پر جواب دیا کہ ہر کوئی کورونا کا بھی شکار ہورہا تو کیا میں بھی ہوجاؤں؟۔
اداکارہ کا جواب سن کر دوران کئی پرستاروں سمجھے شاید سوناکشی سہنا کورونا کا شکار ہیں جس پر سوناکشی نے وضاحت کی کہ وہ کورونا کا شکار نہیں۔