ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Lahore cold increased and gas load shedding started
کیپشن: Gas Loadshedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)سردی کی شدت کی وجہ سے شہر میں گیس قلت پیدا ہو گئی، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے پاس 40 ملین کا شارٹ فال کی وجہ سے کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر انتہائی کم ہو گیا۔
بارش کے بعد سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں گیس کی قلت پیدا ہو رہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ریجن میں گیس کی طلب تین سو ملین کیوبک فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ سپلائی کو دو سو چالیس اور پچاس ملین کیوبک فٹ تک محدود کیا گیا ہے۔

اس طرح پچاس ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم ہو گیا ہے، وفاقی حکومت نے تین اوقات کار میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے تاہم اس کے باوجود گیس فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔