ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے 13 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور سینیٹر سکندر میندرو کی رکنیت بحال کر دی، اراکین پنجاب اسمبلی سلمان نعیم، جاوید کوثر اور خرم سہیل خان لغاری کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے تین اور پختونخواہ اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت بحال کر دی، اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔