ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کو کروڑوں کا چونا لگ گیا

Lesco
کیپشن: Lesco transfarmer file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے ٹرانسفارمرز سے غیر قانونی مرمت کے دوران کروڑوں روپے کا تانبا اور آئل غائب کر لیا گیا، کمپنی نے تانبا اور آئل نہ ہونے پر ٹرانسفارمرز لینے سے انکار کر دیا جبکہ ملبہ فیڈر انچارجز پر ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سے کروڑوں روپے کا تانبا اور آئل چوری ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لیسکو نے تانبا اور آئل کے بغیر ٹرانسفارمرز واپس لینے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژنز کی سطح پر ٹرانسفارمرز کی غیر قانونی طور پر مرمت کی گئی کیونکہ گزشتہ سیزن میں کمپنی کے پاس ٹرانسفارمرز کا سٹاک ختم ہو چکا تھا، اب کمپنی نے تانبا اور آئل چوری ہونے کا ملبہ متعلقہ فیڈر انچارجز پر ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔

کمپنی نے سب ڈویژنز کو خراب ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے ٹرانسفارمرز جاری نہیں کئے تھے تاہم متعلقہ سب ڈویژن نے ناقص میٹریل کے استعمال سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروائی تھی اور دوبارہ سسٹم میں نصب ہونے سے ٹرپنگ اور لائن لاسز کے مسائل سامنے آ رہے تھے۔