ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ

رائیونڈ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جنجاتہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں بچوں کی لڑائی پر تین بھائیوں شہباز، بلال اور سجاد نے فائرنگ کر کے 10 سالہ ایمان فاطمہ، 12 سالہ صائم اور 30 سالہ امجد کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا، جہاں صائم اور امجد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تینوں ملزم تاحال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے باعث ایک شخص جاںبحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے رہائشی حنیف اور خلیل کے مابین جھگڑا ہوا، جس دوران حنیف نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرمگ کے باعث راہگیر فیاض پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا جبکہ خلیل اور زاہد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیا گیا ہے جبکہ نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔