سٹی 42: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کوہٹانےکیلئےتمام آپشنزاستعمال کریں گے، پی ڈی ایم متحدہےاوراس حکومت کو گھربھیجےگی۔
وزراءکی جانب سےپی ڈی ایم کولےکرروزانہ کوئی نہ کوئی بیان سامنےآتاہے، کہاجاتاہےکہ پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےتوآئندہ چندروزمیں پی ڈی ایم کےبکھرجانےکی پیشگوئی کردی۔ وزیرداخلہ شیخ رشیدکامانناہےکہ پی ڈی ایم بندگلی میں جارہی ہے۔
وزراءکےباؤنسرزپرسابق صدرآصف علی زرداری نےماسٹراسٹروک کھیلا اور کہاکہ پی ڈی ایم متحدہےاوراس نااہل حکومت کوگھربھیجےگی، حکومت کوہٹانےکیلئےتمام آپشنزاستعمال کریں گے۔
سابق صدرنےپیپلزپارٹی پنجاب کےجنرل سیکریٹری چودھری منظورکوفون پربتایا کہ وہ پہلےکہہ چکےہیں یہ سلیکٹڈحکمران اپنےوزن سےخودگریں گے۔سابق صدرنےکہایہ گرچکےہیں، بس ایک آخری دھکےکی ضرورت ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری نےآئندہ چندماہ ملکی سیاست کیلئےاہم ترین قراردےدئیے۔