ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ دنیا کا صحت مند شہر قرار

مدینہ منورہ دنیا کا صحت مند شہر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے ’مدینہ صحت مند شہر ہے‘  کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے  سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر ہے‘  کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دینے کا فیصلہ متعدد امور کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت نے ’ صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب  مکمل کرلیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسےعالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

مدینہ نے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کے ذریعے متعدد صحت کے پروگرام بنائے اور کامیابی سے چلائے مکمل طور پر عالمی قوانین کے مطابق تھے۔ مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا۔ اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔

سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے ماتحت پروگرام کے رابطہ کار احمد حماد نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے اور ہم اسے سعودی وژن 2030 کا بہترین ثمر سمجھتے ہیں۔ عالمی تنظیم نے سفارش پیش کی ہے کہ مدینہ مقامی اور بین الاقوامی تربیتی  مرکز ہوگا۔