سٹی 42 : گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کی مشکل آسان کردی ۔کمپنی بلاگ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں یہ تبدیلیاں متعارف کروادی جائیں گی۔ ان تبدیلیوں میں زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ شامل کیا جائے گا جس سے سرچ آسان اور پہلے سے زیادہ تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سرچ کے نتائج اسکرین پر واضح نظر آیا کریں گے۔
علاوہ ازیں گوگل نے اراداہ ظاہر کیا ہے کہ سرچ کے نتائج میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لئے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ گوگل کی موبائل سرچ کی ڈیزائنر ایلین شینگ نے کہا ہے کہ ہم گوگل سرچ کو استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے ایک قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں تاکہ ان کے مطلوبہ نتائج تک رسائی مزید تیز اور آسان ہوجائے۔
ایلین کا کہنا ہے کہ گوگل سرچ وقت کے ساتھ ارتقا پذیر رہا ہے اس لئے ڈیزائن میں تبدیلی ایک پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔ ہمیں صرف ویب پر موجود معلومات ہی کو منظم نہیں کرنا بلکہ تمام دنیا کی معلومات کو منظم کرنا ہے۔
یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فام فیس بک کے موبائل اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی وضاحت سامنے آئی ہے، فیس بک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لوگوں کے اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ دوبارہ سے لاگ ان کرنا پڑے ہیں۔