(سٹی 42) نیوزی لینڈ میں دو مہینوں بعد کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں دو مہینوں بعد کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، 56 سالہ خاتون کو 10 روز قبل یورپ سے واپسی پر دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کے بعد فری کیا گیا تھا قرنطینہ میں علاج کے دوران خاتون کا دو بار ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا،حکام نے نارتھ لینڈ کے ان 30 علاقوں کی لوکیشن پبلش کر دی، جہاں سے خاتون کا گزر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 50 لاکھ کی آبادی والے ملک نیوزی لینڈ کو کورونا پر قابو پانےکے لیے سراہا جاتا ہے، نیوزی لینڈ میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک 25 اموات جبکہ 2283 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔