شمالی علاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

شمالی علاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)گزشتہ روز شمالی علاقہ جات میں ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا موسم بھی سرد ہوگیا، آج لاہور کا مطلع صاف اور خشک ہے دن کے اوقات میں پارہ 17 رہنے کا امکان جبکہ رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگا.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسم مزید سرد ہوگیا، گزشتہ روز شمالی علاقہ جات میں ہونے والی کی وجہ دھند کے بڑھنے کا امکان ظاہر کیاگیا، آج لاہور کا مطلع صاف اور خشک ہے دن کے اوقات میں پارہ 17 رہنے کا امکان جبکہ رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگا,محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

 پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کل دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، ساہیوال اور رحیم یار خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ کے بھی بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں کل دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت، استور منفی 10، سکردو، گوپس منفی09، زیارت منفی 08، لہہ منفی 06، کوئٹہ، قلات، مستونگ، پارا چنار، کالام اور بگروٹ منفی 05، مالم جبہ اور پشین میں منفی 04 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع اورگلگت بلتستان میں کل موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر میں کل مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer