ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے پر ثنا فخر تنقید کی زد میں

نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے پر ثنا فخر تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) اداکارہ ثنا فخر نے حال ہی میں اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر اداکارائیں اپنے لباس یا اپنے انداز کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں اور اب صارفین اداکارہ ثنا فخر پر بھڑک اٹھے ہیں۔ثنا فخر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئی تصاویر شیئر کیں جن میں اسے ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی تھیں۔

اب صارفین کی جانب سے اداکارہ ثنا فخر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اپنی حدود میں رہ کر تصاویر اپ لوڈ کرنی چاہیں، خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی بھی اپنے شوہر کو بوسہ کرنے کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔     

Shazia Bashir

Content Writer