پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا: حکومت

پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا: حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کا رواں ہے جس کو اپنی منزل کا نہیں پتہ کہ اسے کس طرف جانا ہے، پہلے استعفے دے رہے تھے، پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے، عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی، اپوزیشن کو یہاں پر بھی مایوسی ہوگی، آئینی مدت پوری کریں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے، براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لیے پانامہ دو ثابت ہوگا، پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے,  منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے، (ن) لیگی راہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا،یہ ان کے لیے پانامہ دو ثابت ہوگا,  عمران خان جب غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہا تھا تو نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میںمحل تعمیر کر رہے تھے۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ (ن )لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer