ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ دورحکومت میں قومی خزانے کو بڑا دھچکا،نئی داستان سامنے آگئی

سابقہ دورحکومت میں قومی خزانے کو بڑا دھچکا،نئی داستان سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)سابق خادم اعلیٰ شہباز شریف کے دورحکومت میں خواتین کیلئے شروع کی گئی پنک بس سروس سے قومی خزانے کو خطیر رقم کا نقصان پہنچایا گیا،سرکاری دستاویزات میں پنک بس سروس سے متعلق اہم ترین انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر شہر کے مختلف روٹس پر پنک بس کا انتخاب کیا اور ان کی سروس شروع کردی گئی، لیکن گزشتہ برس شہر میں پنک روٹ سروس بند کردی گئی تھی۔

 آڈٹ اور مانیٹرنگ ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پنک بسوں کیلئے روٹس کا غلط انتخاب، منصوبے کے فلاپ ہونے کی وجہ بنا اور ٹرانسپورٹ کمپنی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے منصوبہ مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکا، پنک بسوں پر خواتین کے سفر نہ کرنے پر منصوبہ خسارے کا شکار رہا۔

دستاویزات کے مطابق خواتین کی پنک بس سے مطلوبہ ٹارگٹ آمدنی پوری نہ ہوئی، شہباز شریف نے پنجاب سول سیکرٹریٹ سے آراے بازار،باگڑیاں سے ریلوے اسٹیشن تک پنک بسیں چلائیں اور منصوبے سے قبل سروے میں 211 مسافرخواتین کا بتایا گیا جبکہ ای ٹکٹنگ رپورٹ میں 55 خواتین مسافرہی نکلیں۔

دستاویزات کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے فی مسافر خاتون 500 سے زائد کی سبسڈی دیکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جاتا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer