ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کیلئے نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکل خریدنے کا فیصلہ

ٹریفک پولیس کیلئے نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکل خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مظہر عباس ) لاہور ٹریفک پولیس کی چودہ سال بعد سنی گئی، ٹریفک پولیس کے لیے نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی آفس میں نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

چودہ سال پہلے لاہور میں ٹریفک وارڈن سسٹم کے آغاز کے ساتھ انکے لیے نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدی گئیں، لیکن اس کے بعد سے اب تک ٹریفک پولیس کو نہ کوئی نئی گاڑی ملی اور نہ ہی موٹر سائیکل جبکہ بعد ازاں ٹریفک وارڈن سسٹم کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کروا دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بارہا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرابی کے بارے میں بتایا گیا، تاہم اس پر کوئی اقدامات نہ ہوئے۔ موجودہ آئی جی شعیب دستگیر نے اس حوالے سے نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آئی جی آفس نے سی ٹی او لاہور سمیت تمام اضلاع سے موجودہ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

کھٹارہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں، تاکہ ان گاڑیوں کو تبدیل کرنے کے بعد پرانی گاڑیوں کی نیلامی بھی ہو سکے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس عرصہ دراز سے پرانی گاڑیوں کو ٹھیک کروانے پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے۔