ایوان پنجاب اسمبلی میں چینی اور آٹا بحران کی گونج

ایوان پنجاب اسمبلی میں چینی اور آٹا بحران کی گونج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، سابق وزیر خوراک بلال یاسین نے وزرا کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھائے۔

پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن میں خوب گرما گرمی رہی، سابق صوبائی وزیر بلال یاسین آٹا بحران اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزرا کی کارکردگی پر خوب برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کیساتھ غلطی بیانی کرنے کے علاوہ حکومتی وزرا کی کوئی کارکردگی نہیں۔ اویس لغاری نے بھی حکومتی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہ کہا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو قبر میں سکون چاہیے تو عوام کے مسائل حل کریں۔

اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔ کمیٹی نے انہیں منایا جس پر حسن مرتضی بھوک ہڑتال ختم کرکے ایوان میں آگئے۔

اجلاس کا وقت ختم ہونے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔