پیف ملازمین کی تنخواہیں وزیراعظم سے بھی زیادہ

پیف ملازمین کی تنخواہیں وزیراعظم سے بھی زیادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ وزیراعظم عمران خان سےبھی زیادہ ہونےکا انکشاف، پیف کےملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ7 لاکھ 32 ہزار روپے،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرکی 5 لاکھ 75 ہزارجبکہ ڈائریکٹر پیف 3لاکھ 14 ہزارماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں، پیف کےماسٹرٹرینرکو 90 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے. ایڈیشنل ڈائریکٹرکی ماہانہ تنخواہ 2لاکھ 30 ہزار روپےماہانہ ہے.رپورٹ کےمطابق پیف میں کم سے کم تنخواہ آفس بوائےاورڈرائیورکی 32 ہزار روپےماہانہ ہے.

پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں کوسولر پرمنتقل کرنے کے اقدامات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ جنوبی پنجاب کے11 اضلاع کے10 ہزار8 سو61 سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے. 22 اکتوبر 2019 تک 4 ہزار6 سو5 سکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا گیا جبکہ42 سو سکولوں کو شمسی توانائی پر جلد منتقل کیا جائےگا،محکمہ سکولزایجوکیشن کی جانب سےبتایا گیا کہ منصوبےکو مکمل کرنےکےلیے3 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔