(زین مدنی) لولی وڈ انڈسٹری کی فلم پراجیکٹ غازی کو دوبارہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ فلم ڈسٹری بیوشن کلب مارچ میں نمائش کے لئے پیش کرے گا۔
لولی وڈ انڈسٹری کی دوہزار سترہ میں ریلیز ہوئی فلم پراجیکٹ غازی کو دوبارہ سے سینما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلم اینی میٹیڈ ٹیکنالوجی پر بڑی ہی خوبصورت کہانی پر بنائی گئی اور اسے دوہزار سترہ میں ریلیز بھی کیا گیا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنائ پر فلم چند روز بعد ہی سینما گھروں سے اتار لی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ جو تکنیکی خرابیاں رہ گئیں ہیں انہیں دور کرکے دوبارہ سے ریلیز کیا جائے۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید، شہریار منور اور سائرہ شہروز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کی کہانی ایک مشن ہے جسے پراجیکٹ غازی کا نام دیا گیا ہے۔
فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب دوبارہ سے مارچ کے مہینے میں ریلیز کرے گا جس کی تیاریاں ان دنوں مکمل کی جارہی ہیں اور فلم کو لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔