ایل ڈی اے نے اپنی ہی گورننگ باڈی کے اختیارات چیلنج کردیئے

ایل ڈی اے نے اپنی ہی گورننگ باڈی کے اختیارات چیلنج کردیئے
کیپشن: City42 - LDA, Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے اپنی ہی گورننگ باڈی کے اختیار ات چیلنج کردیئے، جوبلی ٹاﺅن میں پارک کیلئے مختص زمین پر کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع ، نہ گورننگ باڈی سے اجازت لی نہ ہی کوئی سمری بھجوائی گئی۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر بغیر ٹینڈر کام شروع کردیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی ہدایت پر انجینئرنگ ونگ نے کام شروع کیا۔ قوانین کے مطابق پارک کو سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ پیپر گورننگ باڈی میں پیش کر کے اتھارٹی ممبرز سے منظوری لی جانی تھی۔ ایل ڈی اے نے پرائیویٹ کنٹریکٹر کو بغیر کسی ٹینڈر کام شروع کرا دیا۔ موقع پر مٹی ڈال کر میدان ہموار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم میں جوبلی ٹاﺅن سوک سنٹر کے دو کمرشل پلاٹ بھی شامل کئے جارہے ہیں۔ لینڈ یوز رولز میں زمین کے استعمال کو تبدیل کرنا بھی جرم ہے۔ اصولی طور پر پارک کی زمین کو پارک کے لئے ہی استعمال ہونا چاہیئے۔

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم کا بجٹ تخمینہ بنایا گیا اور نہ ہی فنانس ہیڈ مقرر کیا گیا۔ پنجاب حکومت کے سامنے پوائنٹ سکورنگ کے لئے کرکٹ سٹیڈیم بنایا جا رہا ہے اور اپنے ہی قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer