ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب کیس: ملزم عمران کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

زینب کیس: ملزم عمران کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کا پولیس کو 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ملزم کو سخت حفاطت میں چہرے پر نقاب ڈال کر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے قصور کی سات سالہ بچی زینب کے قتل کیس کے  مرکزی ملزم عمران علی کو  سخت حفاظت میں پیش کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے عمران علی کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیررکھا تھا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس کے چہرے پر نقاب تھی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران زینب  کے علاوہ آٹھ  بچیوں سے زیادتی  اور ان کے قتل میں  نامزد ہے۔

اس موقع پر ملزم کے ڈی این اے، پولی گرافک ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ تفتشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو تفتیش کے لیے  15 رورہ جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کرے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کے  چہرہ سے نقاب ہٹانے کی ہدایت کی جوعدالت کے حکم پر فوری ہٹا دی گئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ قانون کے تحت پولی گرافک ٹیسٹ کی کیا حثیت ہوتی ہے۔ اس پر تفتشی افسرنے بتایا کہ اس حوالے سے پولی گرافک ماہرین عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

عدالت نے ملزم کو 14 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزم عمران کو 7 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔