ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار: سکول سے لاپتہ ہونے والی15سالہ بچی کا پولیس نے سراغ لگالیا

سبزہ زار: سکول سے لاپتہ ہونے والی15سالہ بچی کا پولیس نے سراغ لگالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: سبزہ زار میں سکول سے لاپتہ ہونے والی15سالہ بچی کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔ اہل خانہ بازیابی کیلئے سراپا احتجاج۔

 تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے2 روزقبل15سالہ بچی مقدس کے لاپتہ ہونے کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقدس 2روز قبل چھٹی کے وقت اپنے خالہ زاد کزن کیساتھ گئی تھی ۔ گزشتہ روز مقدس کے لاپتہ ہونے پر اس کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس اور سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا.