خان شہزاد:لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بہترین سروسز دینے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق میعاری فوڈ تیار کرنے والے ریسٹورنٹ کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل، نائب صدر ایوان صنعت وتجارت ذیشان خلیل، جنرل سیکرٹری لاہورریسٹورنٹ ایسوسی ایشن احمد شفیق سمیت دیگر معروف کاروباری شخصیات شریک ہویئں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی ایوارڈ دینے کی تقریب میں صدر کامران شیخ، جنرل مینجر فلیٹز ہوٹل ارشاد بی انجم ،صدر ویمن چیمبر آف کامرس فلاحت عمران، رانا اختر، حسیب اللہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بہترین سروسز دینے اور حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کرنے والے ریسٹورنٹس مالکان اور انتظامیہ کی تعریف کی۔ ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق میعاری کھانا فراہم کرنے والے ریسٹورنٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر ذیشان خلیل اور دیگر کاروباری شخصیات نے ایوارڈ حاصل کرنے والے ریسٹورنٹس کو مبارکباد پیش کی۔