ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث 15پروازیں متاثر

طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث 15پروازیں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پرآنے جانے والی 15 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 تفصیلات کے مطابق طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پرآنے جانے والی 15 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 سمیت ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 ، ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 ، ایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 ، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 ،ازبک ایئر کی تاشقند سے آنے والی پرواز 463 ،ازبک ایئر کی تاشقند جانے والی پرواز 464 اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 کو منسوخ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں متعدد آپریشنل وجوہات کی وجہ سے ایئربلیو کی مسقط جانے والی پرواز 450 آٹھ گھنٹے لیٹ، ایئربلیو کی مسقط سے آنے والی پرواز 451 دس گھنٹے لیٹ ، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 چار گھنٹے لیٹ ،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 ایک گھنٹہ لیٹ، ایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411 دو گھنٹے لیٹ، شاہین ایئر کی ریاض جانے والی پرواز 735 تیس منٹ لیٹ روانہ ہوئی۔