جنید ریاض:میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کا داخلہ بھجوانے کیلئےسکول سربراہان کو سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ 75 فیصد سےکم حاضری کی صورت میں طلباء کا داخلہ روک لیا جائےگا۔
رولز سرکاری و پرائیویٹ دونوں سکولوں پر لاگوہوں گے۔ لاہور بورڈ نےسکول سربراہان کو طلباء کی حاضریوں کا ریکارڈ مرتب کرنےکیلئےمراسلہ جاری کردیا۔75 فیصد سے کم حاضری پر لاہور بورڈ بچوں کا امتحان نہیں لے گا۔
سکول سربراہان کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا داخلہ بھجوانے کیلئےطلباء کی 75 فیصد حاضری کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ حاضری سرٹیفکیٹ بچوں کے داخلہ بھجوانے کے وقت فراہم کرنا ہوگا۔
سیکرٹری بورڈریحانہ الیاس کا کہنا ہے کہ سکول ہیڈ طلباء کی 75 فیصد حاضری کا سرٹیفکیٹ دینے کا پابند ہوگا۔ 75 فیصد سے کم حاضری پر داخلے نہیں بھجوائے جائیں گے۔ لاہور بورڈ نے سکول سربراہان کو طلباء کی حاضریوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ حاضریوں کاریکارڈ فراہم نہ کرنےکی صورت میں ذمہ داری سکول ہیڈ پر عائد ہوگی۔ ریحانہ الیاس کا کہنا ہے کہ 75 فیصد حاضری کے رولز سرکاری و پرائیویٹ دونوں سکولوں پر لاگو ہوں گے۔