بسنت منانے کی اجازت کے لیے حکام بالا کے دروازوں پر دستک

بسنت منانے کی اجازت کے لیے حکام بالا کے دروازوں پر دستک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:بہارکی آمد سے قبل زندہ دلان لاہورنے گمشدہ تہوار بسنت منانے کی اجازت کے لیے حکام بالا کے دروازوں پر دستک دینا شروع کردی، مئیر لاہور کا کہنا ہے کہ ذاتی حیثیت میں بسنت کاحامی ہوں لیکن بسنت منانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو باقائدہ بسنت کی اجازت کے لیے درخواست دے دی، مئیر لاہور کا کہنا ہے کہ ذاتی حیثیت میں بسنت کاحامی ہوں لیکن بسنت منانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نےمحفوظ بسنت کےانعقاد کےلیےمیئر لاہورکودرخواست دی،درخواست میں التجا کی گئی کہ 17اور 18 فروری کوبسنت منانے کی اجازت دلوانے میں کردارادا کیاجائے کیونکہ بسنت کی بندش سے 25 لاکھ لوگ بے روزگار ہوتے ہیں، موٹر سائیکل پر راڈ لگائے جائیں جبکہ دھاتی ڈور کےاستعمال پر پابندی لگائی جائے۔

مئیر لاہور کہنا تھا کہ بسنت کا فیصلہ تو پنجاب حکومت نےکرنا ہے لیکن انعقاد میں کردارادا کروں گا بسنت شہر کی ثقافت کا لازمی جزو ہے پنجاب حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کرائیں گےبسنت پرپابندی ایک طرف لیکن میئرلاہور کا کہنا ہے کہ زاتی طور پر بسنت کے انعقاد کے حق میں ہوں کیونکہ پتنگ اڑانے شوقین ہوں۔ بسنت منانےکی اجازت جہاں لاکھوں افرادکےٹھنڈے چولہے جھلیں گے وہیں شہر کی ثقافت کو بھی ترویج ملے گی۔